نوازشریف اورآصف زرداری کا پیسہ بنانے کے علاوہ کوئی نظریہ نہیں عمران خان

دونوں کو پاکستانیوں کے نقصان یا فائدے سے کوئی سروکار نہیں،عمران خان


INP April 01, 2015
دونوں کے بیرون ملک اثاثے محفوظ ہوں تو وہ کسی بھی جنگ میں کودنے کیلیے تیار ہوجائیں گے. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بیرون ملک رقم محفوظ ہو تو نواز شریف اور زرداری بنا کسی نظریے کے ہر جنگ میں کود سکتے ہیں۔

منگل کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منزل کا پتہ نہ ہو تو سب راستے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے رہنمائوں سے اربوں روپے کے اثاثوں کے بارے میں سوال کریں۔

نواز شریف اور زرداری کے بیرون ملک اثاثے محفوظ ہوں تو کسی بھی جنگ میں کودنے کیلئے تیار ہوجائیں گے، انھیں پاکستانیوں کے نقصان یا فائدے سے کوئی سروکار نہیں، نواز شریف اور زرداری کے پاس کوئی نظریہ نہیں، دونوں پیسہ بنانے کیلیے سیاست کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں