انسانی فلاح کیلیے خلا کا استعمال قابل فخر ہے پیر مظہر الحق

عالمی یوم خلا پر جامعہ کراچی میں قومی کانفرنس کا انعقاد،وزیر تعلیم ، شیخ الجامعہ کا خطاب


Staff Reporter October 09, 2012
عالمی یوم خلا پر جامعہ کراچی میں قومی کانفرنس کا انعقاد،وزیر تعلیم ، شیخ الجامعہ کا خطاب. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں خلائی علوم کے حوالے سے منعقدہ دوروزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ

بنی نوع انسان نے قدرت کے نظام کو سمجھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی جو کاوشیں کی ہیں وہ کئی اعتبار سے سود مند ثابت ہوئی ہیں 1999 میں خلا پر انسانی ارتقا کے حوالے سے قرارد داد منظور ہونے کے بعد خلائی علوم اور تکنیکوں کو انسانی فلاح کے لیے استعمال کیا جانے لگا یہ امر قابل فخر ہے کہ جامعہ کراچی میں بھی خلائی علوم کے حوالے سے تدریسی وتحقیقاتی کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہر الحق ، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور دیگر نے جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ برائے اسپیس اینڈ پلینٹری ایسٹرو فزکس کے تحت منعقدہ دوروزہ قومی کانفرنس کے موقع پر کیا۔

مذکورہ کانفرنس عالمی خلائی ہفتے کے حوالے سے خلا اور انسانی حفاظت کے موضوع پر سپارکو، سرسید یونیورسٹی برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور پاکستان فزیکل سوسائٹی سندھ چیپٹر کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی، کانفرنس میں اسپا کے انچارج ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چونکہ خلائی علوم اور ٹیکنالوجی میں تعلیم وتحقیق انسٹی ٹیوٹ برائے اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹرو فزکس کا ایک مربوط حصہ ہے چنانچہ خلا اور انسانی حفاظت پہ مبنی یہ کانفرنس منعقد کی گئی،قابل ذکر امر یہ ہے کہ جامعہ کراچی نے حال ہی میں خلائی علوم میں ماسٹر پروگرام ایم ایس سی متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں