یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے دوسرا طیارہ آج روانہ ہو گا

خصوصی طیارہ آج 12 بجے کراچی سے جبوتی ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوگا۔


ویب ڈیسک April 01, 2015
پرواز کے واپس کراچی پہنچنے کا شیڈیول صورتحال دیکھ کر جاری کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا دوسرا طیارہ آج جبوتی ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یمن میں جاری خانہ جنگی میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا دوسرا خصوصی طیارہ آج 12 بجے کراچی سے جبوتی ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہو گا۔ طیارہ سینئر کیپٹن صادق رحمان لے کر جائیں گے جب کہ طیارے میں 212 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم پرواز کے واپس کراچی پہنچنے کا شیڈول صورتحال دیکھ کر جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کے باعث کم و بیش 3 ہزار پاکستانی محصور ہوکر رہ گئے جن میں سے 502 مسافروں کو دو روز قبل پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے بحفاظت منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔