کوٹری میں پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت


ویب ڈیسک April 01, 2015
دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 پستول، 5 دستی بم اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا، ایس ایس پی جامشورو فوٹو: آن لائن

لاہور: جامشورو پولیس نے کوٹری کے علاقے سکندر آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوٹری کے علاقے سکندر آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر شاہ اللہ سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کے منصوبہ ناکام بنادیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 پستول، 5 دستی بم اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔