یمن کے معاملے پر پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے خورشید شاہ

تمام مسلم ممالک کو یمن کی سرحد کا احترام کرنا چاہئے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک April 01, 2015
بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہنا چاہئے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے، تمام مسلم ممالک کو یمن کی سرحد کا احترام کرنا چاہئے اور اس معاملے پر پاکستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں اپنا جلسہ کر رہے ہیں اور وہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔