سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمدعلی شیخ کی اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت سے معذرت

ہم نہیں چاہتے کراچی کے شہریوں کو مزید دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے، جج کے ریمارکس


ویب ڈیسک April 01, 2015
اجمل پہاڑی پر کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔  فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے سکھر جیل سے کراچی جیل منتقلی سے متعلق اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد علی شیخ کی عدالت میں سکھر جیل سے کراچی جیل منتقلی سے متعلق اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں اجمل پہاڑی کی اہلیہ فوزیہ حسین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کا شوہر 9 مقدمات میں بری ہوچکا ہے جب کہ 3 مقدمات کی سماعت سکھر جیل میں کئی ماہ سے زیر التوا ہے، اس کا تعلق کراچی سے ہے اس لئے اسے کراچی جیل منتقل کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کراچی کے شہریوں کو مزید دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ اجمل پہاڑی کراچی جیل میں بیٹھ کر دہشت گردی کی نگرانی کرے اور شہر میں دہشت گردی کی فضا قائم ہو۔ بعد ازاں انہوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ اجمل پہاڑی پر کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔