خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 اہلکار شہید

خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو جاری تھا کہ وادی تیراہ کے علاقے نرئی بابا میں دھماکا ہو گیا


ویب ڈیسک April 01, 2015
بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار حضرحیات اور سپاہی افتخار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

خیبر ایجسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبر ٹو کے دوران وادی تیراہ کے علاقے نرئی بابا میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار حضرحیات اور سپاہی افتخار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 100 سےزائد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں