سیالکوٹ میں 2 بھائیوں کو تشدد کے بعد قتل کرنےو الے 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری

مجرمان علی رضا، شفیق، سرفراز، راشد مہر، امین، اقبال عرف بابو اور جمیل عرف جیلا کو 8 اپریل کو پھانسی دی جائے گی


ویب ڈیسک April 01, 2015
مجرمان علی رضا، شفیق، سرفراز، راشد مہر، امین، اقبال عرف بابو اور جمیل عرف جیلا کو 8 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ کے 2 بھائیوں کو تشدد کے بعد قتل کے جرم میں عدالت نے 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے جنہیں 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2010 میں سیالکوٹ میں 2 نوجوان بھائیوں کو ڈکیتی کے الزام میں بدترین تشدد کے بعد ہلاک کرنے کے واقعے کا اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمے کو بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر علی رضا، شفیق، سرفراز، راشد مہر، امین، اقبال عرف بابو اور جمیل عرف جیلا کو سزائے موت سنائی گئی جن کے اب ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور مجرمان کو 8 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں