دھرنے کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج کا حکم نہ ماننے والے ایس ایس پی اسلام آباد برطرف

محمد علی نیکوکارا کو انکوئری افسر آئی جی بلوچستان اور اتھارٹی افسر اعزاز چوہدری کی سفارش پر برطرف کیا گیا


ویب ڈیسک April 01, 2015
محمد علی نیکوکارا نے اپنے برطرفی کے حکم کے بعد قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا کو تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج کا حکم ماننے سے انکار پر برطرف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد علی نیکوکارا نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران سیکریٹری داخلہ کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کیا تھا جس پر ان کے خلاف انکوائری افسر آئی جی بلوچستان محمد عملیش اور اتھارٹی افسر سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کی سفارش پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ذاتی سماعت کے بعد ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے محمد علی نیکوکارا کی برطرفی کے احکامات جاری کئے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محمد علی نیکوکارا نے اپنے برطرفی کے حکم کے بعد قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |