امریکا نے مصر کی فوجی امداد پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی

ابتدائی طور پر مصر کو ایف 16 طیارے، میزائل اور ایم ون اے ون ٹینک دیئے جائیں گے، امریکی صدر باراک اوباما


ویب ڈیسک April 01, 2015
مصر کi ایک ارب 30 کروڑ ا ڈالر کی سالانہ امداد بھی جلد بحال کردی جائے گی، باراک اوباما فوٹو: فائل

امریکا نے فوج کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد مصر کی فوجی امداد پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق باراک اوباما نے عبد الفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا ابتدائی طور پر مصر کو ایف 16 طیارے، میزائل اور ایم ون اے ون ٹینک دے گا جب کہ مصر کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سالانہ امداد بھی جلد بحال کردی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اقدامات غیر مستحکم خطے میں مصر اور امریکا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 2013 میں فوج کے ہاتھوں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے کے بعد مصر کو دی جانے والی فوجی امداد روک دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |