سرگودھا نجی موبائل کمپنی کے دفتر سے شہریوں کے نام پر 2 لاکھ ایکٹیو سم کارڈز برآمد

ملزمان شہریوں کے نام سم کارڈز جاری کروا کے وزیرستان بھیجتے تھے

ملزمان ووٹر لسٹوں سے شناختی کارڈ نمبر اور ماں کا نام لے کر سم کارڈ پی ٹی اے سے ایکٹیو کرواتے تھے۔ فوٹو: فائل

نجی موبائل کمپنی کے دفتر سے شہریوں کے نام پر 2 لاکھ ایکٹیو سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان شہریوں کے نام سم کارڈز جاری کروا کے وزیرستان بھیجتے تھے، ملزمان ووٹر لسٹوں سے شناختی کارڈ نمبر اور ماں کا نام لے کر سم کارڈ پی ٹی اے سے ایکٹیو کرواتے تھے۔

پولیس نے 3 دفاترکو سیل کر کے ریجنل ہیڈ سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story