جنوبی افریقا اور کینیڈا سے دھمکی آمیز فون موصول ہورہے ہیں اہلیہ صولت مرزا

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار ایم کیو ایم ہوگی، اہلیہ


ویب ڈیسک April 01, 2015
یہ وہی لوگ ہیں جو اب سے پہلے ہمیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے تھے، اہلیہ صولت مرزا، فوٹو:فائل

SUKKUR: صولت مرزا کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں جنوبی افریقا اور کینیڈا سے دھمکی آمیز فون موصول ہورہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیں جنوبی افریقا اور کینیڈا سے دھمکی آمیز فون موصول ہورہے ہیں جس میں مجموعی طور پر تین فون آئے جن میں سے دو کو ہم جانتے ہیں جب کہ یہ وہی لوگ ہیں جو اب سے پہلے ہمیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ تم لوگ جو کررہے ہو اس کا انجام بھی سوچ لینا، لہٰذا مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار ایم کیو ایم ہوگی۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کی اہلیہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ایم کیو ایم صولت مرزا سے اظہار لاتعلقی نہ کرتی تو وہ کبھی بھی منہ نہیں کھولتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں