ہر قیمت پر دہشت گردی کےخاتمے کا مشن مکمل کریں گے سربراہ پاک فوج

پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک April 01, 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کرکے جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ہم ہر قیمت پر دہشت گردی کےخاتمے کا مشن مکمل کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کرکے حقیقی جنگی ماحول میں جاری وسطی کمانڈ کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور اس میں شریک فوجی دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کو سراہا جب کہ اس موقع پر فوجی دستوں کےخطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ہم ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔