’’ تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا ‘‘زید کی وڈیو پر سوناکشی کی تنبیہ

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2015
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں۔ فوٹو : فائل

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ''دبنگ'' کا ڈائیلاگ '' تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے '' کسے یاد نہیں۔ فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ''دبنگ '' کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔

تاہم سوناکشی نے اب اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کی وجہ بنے ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان زیدعلی، جن کی ایک وڈیو میں اس ڈائیلاگ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ سوناکشی کو بھی اس کے پر اثر ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوناکشی نے زید علی کی وہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ''یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث آپ کو میرا ڈائیلاگ کبھی بھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہیے''۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں مگر اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں