فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی میں وقت درکار ہےندیم

پاکستانی فلموں نے سنیماؤں پر اچھا بزنس کیا ہے لیکن ابھی فلمیں بننے کی رفتار سست ہے،ندیم


Cultural Reporter April 02, 2015
پاکستانی فلموں نے سنیماؤں پر اچھا بزنس کیا ہے لیکن ابھی فلمیں بننے کی رفتار سست ہے،ندیم ۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری ہورہی ہے بہت سے ادارے اور فلم پروڈیوسر فلم بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، یہ کہنا سینمائوں کے لیے بھارتی فلمیں ضروری ہیں درست نہیں ، بھارتی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب کسی حد تک پاکستانی فلموں کو لوگ دیکھنے آرہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستانی فلموں نے سنیماؤں پر اچھا بزنس کیا ہے لیکن ابھی فلمیں بننے کی رفتار سست ہے، بہت سی فلمیں بن چکی ہیں وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔

ان فلموں کو فوری طور پر سینمائوں تک لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں وہ اچھا کام کررہے ہیں ، یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ وہ روایتی فلموں سے ہٹ کر کام کررہے ہیں، اچھے موضوعات کی تلاش میں رہتے ہیں، اچھا اور معیاری کام ہوگا تو وہ ضرور کامیابی ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں