ریکوری کا عمل جاری مزید 371 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری حجم منگل کی نسبت 5.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ58 لاکھ93 ہزار250 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter April 02, 2015
کاروباری حجم منگل کی نسبت 5.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ58 لاکھ93 ہزار250 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی قسط موصول ہونے،متحدہ قومی مومنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت کی خبروں نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کی صبح رونما ہونے والی717 پوائنٹس کی مندی کو تیزی میں تبدیل کردیا جس سے انڈیکس کی30300، 30400، 30500 اور30600 پوائنٹس کی4 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب58 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید48 ارب37 کروڑ42 لاکھ67 ہزار881 روپے کا اضافہ ہوگیا، ماہرین کا کہنا تھا کہ بدھ کومندی کے دورانیے میں مقامی انسٹی ٹیوشنز کے علاوہ میوچل فنڈز کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات غالب ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر2 کروڑ5 لاکھ44 ہزار846 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے ایک موقع پر 717.05 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی لیکن اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے1 کرڑ1 لاکھ73 ہزار436 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے54 لاکھ2 ہزار411 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے37 لاکھ24 ہزار486 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے12 لاکھ 44 ہزار514 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری نے مندی کو تیزی میں تبدیل کردیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 371.19 پوائنٹس کے اضافے سے30605.06 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 260.68 پوائنٹس کے اضافے سے 19492.96 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 670.46 پوائنٹس کے اضافے سے 50033.80 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 5.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ58 لاکھ93 ہزار250 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار364 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں211 کے بھاؤ میں اضافہ، 138 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سیمنس پاکستان کے بھاؤ45.25 روپے بڑھ کر 950.41 روپے اور ایکسائیڈ پاکستان کے بھاؤ44.37 روپے بڑھ کر1070 روپے ہو گئے جبکہ وائتھ پاکستان کے بھاؤ99.28 روپے کم ہوکر2315 روپے اور انڈس ڈائینگ کے بھاؤ32.91 روپے کم ہوکر625.42 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں