پروٹیز چیف سے جھوٹ پکڑنے والے آلے کے ٹیسٹ سے گزرنے کا مطالبہ

سیاہ فام انجرڈ فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کو کھلانے کی وجہ نسلی امتیاز کو قرار دیا جارہا ہے،


Sports Desk April 02, 2015
الیون میں ان فارم سفید فام کائیل ایبٹ کی جگہ سیاہ فام انجرڈ فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کو کھلانے کی وجہ نسلی امتیاز کو قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ سے جھوٹ پکڑنے والے آلے کے ٹیسٹ سے گزرنے کا مطالبہ سامنا آ گیا ہے۔

ایفری فورم نامی تنظیم نے کہا ہے کہ لورگاٹ اس ٹیسٹ میں اس بات کی تصدیق یا تردید کریں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹیم کی تشکیل نسلی بنیاد پر ہوئی۔ واضح رہے کہ الیون میں ان فارم سفید فام کائیل ایبٹ کی جگہ سیاہ فام انجرڈ فاسٹ بولر ورنون فلینڈر کو کھلانے کی وجہ نسلی امتیاز کو قرار دیا جارہا ہے، مگر لورگاٹ اس کی تردید کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں