خیرپور واقعہ وکلا کو ملوث کرنے پر بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

سندھ بارکونسل نے خیرپور کے واقعے میں وکلا نمائندوں کو ملوث کرنے کے خلاف بدھ کو صوبے بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔


Staff Reporter October 09, 2012
سندھ بارکونسل نے خیرپور کے واقعے میں وکلا نمائندوں کو ملوث کرنے کے خلاف بدھ کو صوبے بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: سندھ بارکونسل نے خیرپور کے واقعے میں وکلا نمائندوں کو ملوث کرنے کے خلاف بدھ کو صوبے بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

سندھ بارکونسل کے وائس چیئرمین غلام محمد عباسی ،محمود الحسن، خالدممتاز، منظورحسین انصاری اور یاسرعرفات شرسمیت دیگر وکلا رہنمائوں نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع چانڈیو، لیاقت علی شر اور نذر محمد راہو سمیت اہم سرکاری عہدوں پر فائز 5 وکلا کے لائسنس بھی منسوخ کردیے اور انھیں شوکاز نوٹس جاری کردیے،وکلا رہنمائوں نے چیف جسٹس اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں