وزیراعظم یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کی خود نگرانی کر رہے ہیں سیکریٹری خارجہ

پاکستان کا ایک بحری جہاز جمعرات کو عدن پہنچ جائیگا جبکہ چینی بحریہ کا جہاز بھی عدن پہنچ رہا ہے۔


Numainda Express April 02, 2015
پاکستان کا ایک بحری جہاز جمعرات کو عدن پہنچ جائیگا جبکہ چینی بحریہ کا جہاز بھی عدن پہنچ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا انخلا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلا کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا ایک بحری جہاز (آج) جمعرات کو عدن پہنچ جائیگا جبکہ چینی بحریہ کا جہاز بھی عدن پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ تاریخی تعلقات ہیں اور پاکستان کے عوام سعودی عرب کا حجاز مقدس کی وجہ سے بہت احترام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |