چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر بجلی کی خریداری سمیت 15ارب ڈالر کے معاہدے ہونگے

چینی صدرکے دورہ پاکستان کے دوران 4تا 6 ہزارمیگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔


Numainda Express April 02, 2015
چینی صدرکے دورہ پاکستان کے دوران 4تا 6 ہزارمیگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اورچین کے درمیان توانائی کے منصوبوں پرمعاملات طے پاگئے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر15ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدوں پردستخط ہوں گے۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق پاک چین اکنامک کوریڈورمشترکہ ورکنگ گروپ برائے توانائی کا اجلاس وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگا اور وائس ایڈمنسٹریٹر نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ ژانگ یوکنگ کی صدارت میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ چینی صدر 9 اپریل کو2 روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، چینی صدرکے دورہ پاکستان کے دوران 4تا 6 ہزارمیگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |