کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے 4 جب کہ کورنگی سے ایک نوجوان کی لاش ملی، پولیس

مقتولین کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 5 افراد کی تشدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے اوپر اور نیچے سے 4 افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کورنگی سے بھی ایک نوجوان کی سر کٹی لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاش کو شناخت کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ملنے والے چاروں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چاروں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور چاروں نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی تاہم مقتولین کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lkn8z
Load Next Story