غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز مشرف کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

عدالت نے سابق صدر کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرلئے۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر کے وکیل ملک طاہر نے عدالت سے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ جب تک بورڈ کی رپورٹ نہیں آجاتی انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 27 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جب کہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرلئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2llgya
Load Next Story