کراچی سے زندگی کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں پوجا بھٹ

26 برس پہلے کراچی میں ’’ کارا فیسٹیول‘‘ سے ہی میں ہدایت کاری کا ابتدا کی، پوجا بھٹ

پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، پوجا بھٹ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ اور ہدایت کارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ کراچی سے ان کی زندگی کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اسی وجہ سے یہ شہر ان کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ کراچی سے ان کا خصوصی رشتہ ہے، اس شہر سے ان کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، 26 برس قبل انہوں نے اسی شہر میں ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا تھا، یہاں ہونے والے کارا فلم فیسٹیول سے انہوں نے ہدایت کاری کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ یہ وہ اعزاز ہے جو ان کے والد بھی حاصل نہیں کرسکے۔

پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ دونوں ممالک کے فنکار باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں کسی نہ کسی فنکار کو ضرور شامل کرتی ہیں اور اس کے لئے وہ بھارتی حکومت کی اجازت کا انتظار نہیں کرتیں۔
Load Next Story