آزاد کشمیر حکومت نے لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت 63 تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا

آزاد کشمیر حکومت نے جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک April 02, 2015
وہ تمام تنظیمیں کالعدم ہوں گی جن پر پاکستان میں پابندی عائد ہے، حکومت آزاد کشمیر۔ فوٹو: فائل

آزاد کشمیر حکومت نے لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت 63 تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا ہے جب کہ حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق تنظیموں پرپابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت لگائی گئی ہے جن میں القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، لشکر طیبہ، جیش محمد، لشکر جھنگوی، سپاہ صحافی، تحریک جعفریہ، خدام اسلام، حزب التحریر، بلوچستان لبریشن آرمی، پیپلزامن کمیٹی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور 131 بریگیڈ سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں جب کہ حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کسی بھی فرد یا گروہ کو کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے سے منع کیا گیا ہے جب کہ نوٹیفکیشن سے متعلق ایڈیشنل آئی جی آزاد کشمیر فہیم عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ یکم مئی سے آزاد کشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا اس کے تحت آزاد کشمیر میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس میں 500 نوجوانوں کو بھرتی کرکے انہیں اعلیٰ تربیت فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں