چین کا بحری جہاز یمن سے 186 پاکستانیوں کو لے کر جبوتی پہنچ گیا

وزارت خارجہ سے کلئیرنس ملنے کے بعد طیارہ روانہ کیا جائے گا، ذرائع پی آئی اے


ویب ڈیسک April 02, 2015
پاکستانی بحری جہاز مکلہ پہنچ گیا ہے جہاں 175 پاکستانی گھروں کو واپسی کے لیے تیار ہیں، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

چین کا بحری جہاز یمن سے 186 پاکستانیوں کو لے کر قریبی ملک جبوتی پہنچ گیا جہاں سے پاکستانی شہری پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق چین کا بحری جہاز یمن کے شہر عدن سے 186 پاکستانیوں کو لے کر قریبی ملک جبوتی پہنچ گیا جہاں ان کے امیگریشن، عارضی قیام اور طعام کی سہولیات کا انتطام کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ جبوتی پہنچنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے آج روانہ کی جائے گی جب کہ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے کلئیرنس ملنے کے بعد طیارہ روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحری جہاز مکلہ پہنچ گیا ہے جہاں 175 پاکستانی گھروں کو واپسی کے لیے تیار ہیں، اس کے علاوہ صنعا میں بھی 145 پاکستانی موجود ہیں جن کی واپسی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں