کیلی فورنیا میں پانی کے زیادہ استعمال پر پابندی عائد

ہم جہاں خشک گھاس پر کھڑے ہیں وہاں ہمیں پانچ فٹ تک برف میں دھنسا ہونا چاہیے تھا،جیری براؤن


ویب ڈیسک April 03, 2015
قصبوں میں نمائشی گھاس کو پانی دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے،فوٹو : فائل

KARACHI: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانی کے زیادہ استعمال پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

گورنرجیری براؤن نے خشک سالی کا شکار ریاست کے شہروں اور قصبات میں پانی کے استعمال میں 25 فیصد کمی کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے زیرِ انتظام باغات میں بڑے علاقے میں ایسے پودے لگائے جائیں گے جنھیں بہت کم پانی درکار ہوگا جب کہ قصبوں میں نمائشی گھاس کو پانی دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

کیلی فورنیا میں موجود پہاڑوں میں اب تک کی سب سے کم برفباری کی وجہ سے اس سال وہاں پانی کی کمی کا سنگین خدشہ موجود ہے۔ جیری براؤن نے سیئرا نیوادا کے پہاڑوں پر سے اپنے خطاب میں کہا کہ"ہم جہاں خشک گھاس پر کھڑے ہیں وہاں ہمیں پانچ فٹ تک برف میں دھنسا ہونا چاہیے تھا"عوام کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں