سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کا خدشہ ہے حساس ادارے کی رپورٹ

ایس ایس پی کلفٹن کو جاری ہونے والے لیٹر میں پرویز مشرف کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Staff Reporter April 03, 2015
ایس ایس پی کلفٹن کو جاری ہونے والے لیٹر میں پرویز مشرف کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

حساس ادارے کی جانب سے کراچی پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے لہذا ان کی سیکیورٹی سخت اور نقل و حرکت محدود کی جائیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے آفس سے ایس ایس پی کلفٹن کو جاری ہونے والے لیٹر میں پرویز مشرف کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے جنرل ریٹائر پرویز مشرف پبلک مقامات پر جا رہے ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے حوالے سے لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا لیے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں