پاکستان کو8آبدوزیں فروخت کریں گے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کردی

آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے، ترجمان ہواچن ینگ

آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے، ترجمان ہواچن ینگ۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD:
چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کو8آبدوزیں فروخت کرنے کی تصدیق کر دی اور بتایاہے کہ دوست ملک کیساتھ یہ معاہدہ چینی تاریخ کااس نوعیت کاسب سے بڑاسودا ہے۔


چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے بتایاکہ پاکستان کو8آبدوزیں بیچنے کامعاملہ معمول کی تجارتی کارروائی ہے، پاکستان سے کئی ارب ڈالرمالیت کی8 آبدوزوں کامعاہدہ طے کیاجارہا ہے،آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون اور تجارت دوستانہ تعلقات کا حصہ ہیں اور اس سے ہتھیاروں سے متعلق عالمی قوانین کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔آن لائن کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 4سے 5ارب ڈالرہوگی۔
Load Next Story