مصرمیں شدت پسندوں کے چیک پوسٹوں پر حملے 15 فوجیوں سمیت 2 شہری ہلاک
داعش نے شیخ زوید اور رفاہ قصبوں میں دستی بموں سے حملہ کیا، جھڑپ میں15شدت پسند بھی مارے گئے، سیکیورٹی حکام
PESHAWAR:
مصر کے صحرائے سینائی میں شدت پسندوں نے 5 چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے 15 فوجیوں اور 2 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق داعش کی مصری شاخ سے وابستہ جنگ جوؤں نے پنسولیا کے شمال میں واقع 2 قصبوں شیخ زوید اور رفاہ میں دستی بموں اور دیگر ہتھیاروں سے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، طبی حکام نے 15فوجیوں اور 2 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے، فوجی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں 15 شدت پسند بھی مارے گئے ہیں مگر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی، جب کہ ایک اور واقعے میں العرش کے مشرق میں واقع گھر پر ایک گولا گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، واضح ر ہے کہ جولائی2013 میں سابق صدر مرسی کو ہٹانے کے بعد شروع ہونے والے مسلح افراد کے حملوں میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاراورعام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔