پاکستان یمن کے مسئلے کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترک ہم منصب احمد دوغلو اور صدر رجب طیب اردگان سمیت دیگر اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک April 03, 2015
دورے کے دوران مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ترک ہم منصب احمد دوغلو اور صدر رجب طیب اردگان سمیت دیگر اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن کی کشیدہ صورت حال اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترکی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں