آئی ڈی پیزکی امداد میں کروڑوں روپے غبن کےالزام میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پختونخوا گرفتار

ارشد خان اور ساتھیوں پر 5 کروڑ جب کہ ایف ڈی ایم اے اہلکاروں پر 6 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے


ویب ڈیسک April 03, 2015
ارشد خان اور ساتھیوں پر 5 کروڑ جب کہ ایف ڈی ایم اے اہلکاروں پر 6 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے. فوٹو: فائل

آئی ڈی پیز کو دی جانے والی امداد میں کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے کے الزام میں وفاقی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سابق اہلکاروں سمیت ایڈیشنل ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا ارشد خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے اہلکاروں نے کارروائی کر کے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا ارشد خان کو 7 ساتھیوں سمیت آئی ڈی پیز کو دی جانے والی امداد میں غبن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ارشد خان اور ان کے ساتھیوں پر سوا 5 کروڑ روپے کی رقم خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے کرپشن کے الزام میں ایف ڈی ایم اے کے 2 سابق اہلکاروں سراج الدین اور عرفان کو بھی 6 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |