پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار افراد میں 2 افغان باشندے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 03, 2015
گرفتار افراد کے قبضے سے 6 پستول، 8 کلاشنکوف اور 300 کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 2 افغان باشندوں سمیت 76 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی کارخانو اور حیات آباد کے علاقوں میں کی گئی جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران 2 افغان باشندوں سمیت 76 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 6 پستول، 8 کلاشنکوف اور 300 کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں