کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 مبینہ بھتا خور گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ترجمان پولیس


ویب ڈیسک April 03, 2015
ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ماؤزر اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں، ترجمان پولیس فوٹو: فائل

پولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 مبینہ بھتا خوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چھاپا مار کارروائی گارڈن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 2 بھتا خوروں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان کے قبضے سے 2 دستی بم، ماؤزر اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں