بونیر میں پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق 2 زخمی
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گھر سے نکال کر قریبی اسپتال میں منتقل کیا
زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل
نگرائی میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے نگرائی میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گھر سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔