پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی

سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، وکیل سابق صدر


ویب ڈیسک April 03, 2015
گزشتہ روز سیشن جج اسلام آباد نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے جاری ان کے وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 27 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |