نجی طیارے پر سفر کرنے والی ارب پتی بلی

چاؤ پیٹ کی دیکھ بھال کیلئے 2 خادمائیں بھی موجود رہتی ہیں جبکہ اسکا ٹویٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ہے

چاؤ پیٹ کو ہر ہفتے ’مینی کیور‘ کے لئے پارلر لے کر جاتی ہوں، مالکن کارل لارجر فیلڈ۔ فوٹو:فائل

بلی کا نام سنتے ہی ہمارے ذہنوں میں سڑک پر مٹر گشت کرتی لاوارث بلیوں کا خیال ابھرتا ہے مگر اس وقت ہم جس بلی کا تزکرہ کر رہے ہیں وہ کوئی عام بلی نہیں بلکہ لاکھوں یورو کی مالک ہے۔

جرمن فیشن ڈیزائنر کارل لاجرفیلڈ کی سفید بالوں سے ڈھکی چمکدار آنکھوں والی پالتو بلی ''چاؤ پیٹ'' کوئی معمولی بلی نہیں بلکہ 20 لاکھ سے زائد یورو کی مالک ہے جب کہ اس کی 2عدد ملازمائیں بھی ہیں اور سفر کیلئے نجی طیارہ استعمال کرتی ہے۔ 3 سالہ چاؤ پیٹ کاروں، کاسمیٹیکس مصنوعات اور پالتو جانوروں کی خوراک کے مختلف اشتہاروں میں جلوہ گر ہو کر خوب دولت کماچکی ہیں۔


کارل لاجرفیلڈ کا کہنا ہے کہ چاؤ پیٹ عام بلی نہیں اس لئے وہ اس کے ناز نخرے بھی اٹھاتی ہے اور اسے ہر ہفتے 'مینی کیور' کے لئے پارلر لے جاتی ہے۔ اس کے علاوہ چاؤپیٹ کا ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ہے۔

 
Load Next Story