صدر ممنون حسین نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکی منظوری دیدی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

اجلاس میں سعودی عرب کی مدد کی درخواست پر ارکان کی رائے لی جائے گی۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یمن کی کشیدہ صورت حال پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں یمن کی صورت حال کے حوالے سے 6 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی اب صدر ممنوں حسین نے بھی منظوری دے دی ہے، اجلاس میں ارکان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور سعودی عرب کی مدد کی درخواست پر ان کی رائے لی جائے گی۔

Load Next Story