زین قتل کیس کا مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مصطفیٰ کانجو کے ساتھ دیگر 4 ملزمان کو بھی جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


ویب ڈیسک April 03, 2015
میں بے گناہ ہوں اور زین میری فائرنگ سے جاں بحق نہیں ہوا، ملزم مصطفیٰ کانجو فوٹو:محمد عمیر/ ایکسپریس

DUBAI: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت 5 ملزمان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کی جانب سے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا گیا جہاں دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 11 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزم مصطفیٰ کانجو کا کہنا تھا کہ مقتول زین اس کی فائرنگ سے جاں بحق نہیں ہوا، وہ بے گناہ ہے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت پیش ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے صاحبزادے مصطفیٰ کانجو کی فائرنگ سے 13 سالہ زین اور ایک راہ گیر زخمی ہوا جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں