عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بہترین فورم ہے افتخار چوہدری

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں بحث کے بعد قانون سازی کے ذریعے کی جانی چاہیئے تھی، سابق چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 03, 2015
کراچی میں امن وامان کے لیے کئی فیصلے دیئے، افتخار محمد چوہدری، فوٹو:فائل

WASHINGTON: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن بہترین فورم ہے جہاں عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا بہتر ہوتا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں بحث کےبعد قانون سازی کے ذریعے کی جاتی اور اس کی تشکیل آرڈیننس کے بجائے قومی اسمبلی سے ہوتی تاہم جوڈیشل کمیشن سے بڑا میرے لیے کوئی فورم نہیں جہاں عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرسکوں۔

افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کے لیے کئی فیصلے دیئے اور2011 میں شہر کے نوگو ایریاز کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |