عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بہترین فورم ہے افتخار چوہدری
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں بحث کے بعد قانون سازی کے ذریعے کی جانی چاہیئے تھی، سابق چیف جسٹس
WASHINGTON:
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن بہترین فورم ہے جہاں عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا بہتر ہوتا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں بحث کےبعد قانون سازی کے ذریعے کی جاتی اور اس کی تشکیل آرڈیننس کے بجائے قومی اسمبلی سے ہوتی تاہم جوڈیشل کمیشن سے بڑا میرے لیے کوئی فورم نہیں جہاں عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرسکوں۔
افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کے لیے کئی فیصلے دیئے اور2011 میں شہر کے نوگو ایریاز کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔