کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بابرغوری کا شادی ہال مسمار

شرجیل میمن تجاوزات ختم کرنے کی آڑ میں ایم کیوایم والوں کی پراپرٹی مسمار کررہے ہیں،بابر غوری


ویب ڈیسک April 03, 2015
شادی ہال کسی پارک یا کھیل کے میدان پر تعمیر نہیں کیا گیا، ہال انتظامیہ، فوٹو:ایکسپریس/محمد نعمان

بلدیہ عظمیٰ نے نارتھ ناظم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کا شادی ہال مسمار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناظم آباد کے علاقے فائیواسٹار چورنگی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے شادی ہال اور 4 لانز مسمار کردیئے۔ ہال انتظامیہ کے مطابق شادی ہال کسی پارک یا کھیل کے میدان پر تعمیر نہیں کیا گیا یہ ایک ذاتی پلاٹ ہے جس کا مالک اس وقت بیرون ملک میں موجود ہے۔

دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے شادی ہال گرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی تجاوزات کے خلاف کارروائی جانبدار اور امتیازی ہے، شرجیل میمن تجاوزات ختم کرنے کی آڑ میں ایم کیوایم والوں کی پراپرٹی مسمار کررہے ہیں جب کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں قانونی طور پر قائم شادی ہالز کو گرایا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بابر غوری کے شادی ہال کا ہر سال ٹیکس ادا کیا جاتا ہے، یہ ہال قانونی طور پر حاصل کی گئی زمین پر موجود تھا جو 25، 20 سال سے قائم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں