اسلام آباد سندھ ہائوس کے نگران کیخلاف تحقیقات کا حکم
سلیمان بلوکا رویہ ہتک آمیزہے ،عمارت میں اکثر رشتے دار مقیم ہیں،کمرے نہیں ملتے
حکومت سندھ نے سندھ ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، سینیٹرز، وزراء اور مشیروں کی طرف سے کی جانے والی شکایت پر سندھ ہائوس کے نگران کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس سلسلے میں سیکریٹری جنرل ایڈ منسٹریشن کو فوری طور پر تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائوس میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور نگراں سندھ ہائوس سلیمان بلوکے خلاف تحریری شکایات کرنے والوں میں ایم کیوایم کے سینیٹر (ر) کرنل طاہر مشہدی، وزیراعلی کے مشیر ساجد علی بھانبھن،سیکشن آفیسر مظہرامام اور وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ریفرنس سے اسلام آباد جانے والے میسرز ایلی گینٹ فرنیچر کے نمائندے و دیگرشامل ہیں،منتخب ارکان اسمبلی سینٹرز اور مشیروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں اسلام آباد میں قیام کے دوران سندھ ہائوس میں کمرے فراہم نہیں کیے جاتے، سلیمان بلوکی جانب سے کمروں کی عدم دستیابی کا کہہ کر انھیں منع کردیا جاتا ہے جبکہ ان کے ساتھ نگران کا رویہ بھی انتہائی ہتک آمیز ہوتاہے، ارکان اسمبلی اورسینیٹرز نے تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ سندھ ہائوس میں نگران کے رشتہ دار اکثر مقیم رہتے ہیں،
وزیراعلی کے مشیر ساجد علی بھانبھن نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ وہ 11جون کو وزیراعظم کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے چار روز کے لیے اسلام آباد گئے تھے اس سلسلے میں ان کے قیام کے دوران رہائش کا بندوبست کرنے کی باقاعدہ ہدایت بھی جاری کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجودان کی رہائش کا بندوبست نہیں کیا گیا جبکہ سلیمان بلو سے رابطہ کیا تو ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز رہا،سلیمان بلو نے اقربا پروری کا بازار گرم کررکھا ہے ۔درخواست میں نگران کے ہتک آمیز رویہ پر احتجاج کیا ہے۔