ڈیرہ بگٹیایم پی اے کی سربراہی میں جرگے نے 13 بچیاں ونی کردیں

لڑکیوں کی عمریں4سے16سال کے درمیان ہیں، قتل کرنیوالے ملزم کو 30لاکھ روپے جرمانہ


News Agencies/Monitoring Desk October 09, 2012
لڑکیوں کی عمریں4سے16سال کے درمیان ہیں، قتل کرنیوالے ملزم کو 30لاکھ روپے جرمانہ فوٹو : فائل

ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی سربراہی میں جرگے نے قتل کے تنازع پر خاندانی جھگڑا ختم کرانے کیلیے 13بچیوں کوونی کردیا۔

جن کی عمریں 4 سے 16سال کے درمیان ہیںجبکہ قتل کرنے والے ملزم کو 30لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاگیا ۔پیر کومیڈیا رپورٹس کے مطابق کرم خان مسوری اور روشن خان مسوری کے درمیان جھگڑے نے قبائلی تصادم کی شکل اختیار کر لی اور رکن اسمبلی طارق مسوری کی سربراہی میں جرگہ ہواجس میں مقامی سرداروںنے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق مسوری قبیلے کے ایک فرد نے مخالف قبیلے کے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں