حصص مارکیٹ میں بھرپور خریداری کے باعث مزید 282 پوائنٹس ریکور

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس281.71 پوائنٹس اضافے سے31413.96 کا ہوگیا


Business Reporter April 04, 2015
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس281.71 پوائنٹس اضافے سے31413.96 کا ہوگیا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

میوچل فنڈز وانفرادی سرمایہ کاروں کی سیمنٹ، فرٹیلائزرسمیت دیگر شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری، افراط زر میں کمی سے ڈسکاؤنٹ ریٹ گھٹنے کی توقع پرخریداری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی معمولی مندی کے بعد نمایاں تیزی برقرار رہی جس سے حصص کی مالیت میں مزید31 ارب35 کروڑ99 لاکھ82 ہزار 726 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق آئل سیکٹرمیں فروخت کا رحجان غالب ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کوخدشہ ہے کہ امریکا ایران تنازعات ختم ہونے سے آئل سپلائی میں اضافہ اورتیل قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس281.71 پوائنٹس اضافے سے31413.96 ہوگیا،کے ایس ای30 انڈیکس 104.63 پوائنٹس بڑھ کر19886.19 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 292.79 پوائنٹس اضافے سے 51353.88 ہو گیا، کاروباری حجم41 فیصد زائد رہا، 28 کروڑ50 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 362 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں270 کے بھاؤ میں اضافہ، 75 کے داموں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں