میامی ماسٹرز ٹینس سرینا ولیمز نے فائنل میں قدم رکھ دیے

امریکی پلیئر نے آخری راؤنڈ 8 میچ میں ورلڈ نمبر5 کائی نیشکوری کو 6-4،6-3 سے ہرایا۔


Sports Desk/AFP April 04, 2015
امریکی پلیئر نے آخری راؤنڈ 8 میچ میں ورلڈ نمبر5 کائی نیشکوری کو 6-4،6-3 سے ہرایا۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سیمونا ہالیپ کو 6-2،4-6 اور7-5 سے پچھاڑ کر 10ویں مرتبہ میامی ماسٹرز ٹینس کے ویمنز سنگلز فائنل میں قدم رکھ دیے۔

ٹرافی کیلیے اب انھیں کارلا سواریز نیوارو کے چیلنج کا سامنا رہے گا،مینز سنگلزمیں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جون اسنر نے کائی نیشکوری کوٹھکانے لگایا۔ تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز کیخلاف سیمونا ہالیپ کو شائقین نے زیادہ سپورٹ کیا جس پر ہوم اسٹارکچھ پریشان دکھائی دیں، ہالیپ نے دوسرے سیٹ میں بڑا فورہینڈ شاٹ کھیل کر واحد بریک پوائنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلے کو تیسرے سیٹ میں دھکیلا، رواں برس آسٹریلین اوپن میں کیریئر کا 19واں گرینڈ سلم جیتنے والی عالمی نمبرون سرینا نے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 5-2 کی برتری حاصل کرتے ہوئے خود کو یکجا کرتے ہوئے ورلڈ نمبر3کو ٹھکانے لگادیا۔

سرینا کیریئر کی آٹھویں میامی ویمنز سنگلز ٹرافی کیلیے اسپینش پلیئر کارلا سواریز نیوارو کا سامنا کریں گی، انھوں نے یہاں 10ویں مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی،نیوارو نے فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں جرمن حریف آندریا پیٹکووک کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-3 سے شکست دی، اس سے قبل سواریز نیوارو کیخلاف سرینا اب تک ہونے والے تمام چاروں میچزمیں فتحیاب رہی ہیں، حیران کن طور پر اسپینش پلیئر اس میں کوئی بھی سیٹ نہیں جیت پائیں، البتہ اس مرتبہ فائنل میں وہ نئی تاریخ رقم کرسکتی ہیں، 12 سیڈ نیوارو کے کیریئر کا یہ بڑا ٹیسٹ ہوگا، انھوں نے کیریئر کا اولین ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل گذشتہ برس پرتگال میں جیتا تھا، مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے ڈیوڈ فیرر کو 7-5،7-5 سے شکست دیدی، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے اب انھیں بڑی سروس کرنے والے جون اسنر کا سامنا رہے گا، امریکی پلیئر نے آخری راؤنڈ 8 میچ میں ورلڈ نمبر5 کائی نیشکوری کو 6-4،6-3 سے ہرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں