ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش پر ڈیڈلاک آج ختم ہونے کا امکان

امید ہے کہ جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ کر حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا، شہریار خان


Sports Reporter April 04, 2015
ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ 17 اپریل کو شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپورمیں ہوگا جب کہ دیگر2 مقابلے19اور22 اپریل کو اسی وینیو پر شیڈول ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

دورۂ بنگلہ دیش کے حوالے سے ڈیڈلاک ہفتے کو ختم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے ڈیڈ لاک ہفتے کو ختم ہونے کی توقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ ایم او یو طے پانے کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی سی بی کے ساتھ مالی معاملات میں کچھ باتیں غور طلب ہیں، امید ہے کہ جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ کر حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ''کچھ لو اور کچھ دو'' والا معاملہ کرکے بات نمٹا دیں گے،پاکستانی ٹیم ضرور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم13اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی،ایک وارم اپ میچ 15تاریخ کو میرپور میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ 17 اپریل کو شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپورمیں ہوگا،دیگر2 مقابلے19اور22 اپریل کو اسی وینیو پر شیڈول ہیں، سیریز کا واحد ٹوئنٹی 20 میچ 24 اپریل کو میر پور میں ہی کھیلاجائے گا، پہلا ٹیسٹ28 اپریل سے 2 مئی تک کھلنا میں ہوگا۔

چٹاگانگ میں انتخابات کی وجہ سے اس اسٹیڈیم کو میزبانی کیلیے منتخب کیا گیا ہے،اس وینیو پر ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی5روزہ میچ کھیل چکی ہیں، دوسرا ٹیسٹ 6سے 10 مئی تک شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں