سنتھ جے سوریاکی زیرسربراہی قائم شدہ سری لنکن سلیکشن کمیٹی مستعفی

مستقبل میں بھی ملک کے لیے خدمات انجام دینا چاہوں گا، جے سوریا


AFP April 04, 2015
مستقبل میں بھی ملک کے لیے خدمات انجام دینا چاہوں گا، جے سوریا۔ فوٹو : فائل

سنتھ جے سوریا کی زیرسربراہی قائم شدہ سری لنکن سلیکشن کمیٹی مستعفی ہوگئی۔

45 سالہ سابق کپتان پر بھی کھیل میں سیاست کرنے کا الزام عائد ہوچکا تھا، ان پر ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کرنے پر تنقید ہوئی تھی، ناقدین نے جنوبی افریقہ کیخلاف کوارٹر فائنل جیسے اہم مقابلے میں نئے اوپنر کوشل پریرا اور پیسر دشمناتھ چمیرا کو کھلانے پر جے سوریا کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

1996 کی ورلڈ کپ فاتح سری لنکن ٹیم کے ممبر نے کہا کہ ہم نے عہدے چھوڑ کر بورڈ کی نئی انتظامیہ کو موقع دیاکہ وہ نئی سلیکشن کمیٹی بنائے، انھوں نے اپنی واپسی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا، جے سوریا نے کہاکہ میں ہمیشہ سری لنکا کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں، مستقبل میں بھی ملک کے لیے خدمات انجام دینا چاہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں