گھٹا جیسی زلفیں

موسم کی طرح بدلتے فیشن کے ساتھ صنف نازک کی زلفیں بھی مختلف انداز اختیار کرتی ہیں۔


Sunday Magazine April 05, 2015
ماڈل: سدرہ اور اقصیٰ۔ فوٹو: ایکسپریس

بالوں کا شخصیت میں اہم کردار ہوتا ہے۔ بعض ماہرین اس کو ہمارے سنگھار کا پچاس فی صد سے بھی زیادہ حصہ دیتے ہیں، یعنی محض بال بنانے کا ڈھنگ یہ طے کرتا ہے کہ ہم کیسے دکھائی دے رہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/Sidra-aqsa2/Sidra-aqsa2.webp

موسم کی طرح بدلتے فیشن کے ساتھ صنف نازک کی زلفیں بھی مختلف انداز اختیار کرتی ہیں۔۔۔۔ کہیں وہ بل کھاتی ناگن جیسی دکھائی دیتی ہیں، تو کہیں ان کے پیچ وخم وضع وضع کے رنگ دکھا رہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/Sidra-aqsa/Sidra-aqsa.webp

کہیں بن کر سنوری ہیں تو کہیں بکھر کر نکھری ہیں۔ کہیں جوڑے کی شکل میں نسوانیت کا اظہار کر رہی ہیں، تو کہیں پریشان لٹیں دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیر کیے جا رہی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/Sidra-aqsa1/Sidra-aqsa1.webp

الغرض یہ گھنیری زلفیں حسن کو ہی دوچند نہیں کر رہیں، بلکہ صنف نازک کی پروقار شخصیت کو اجاگر کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں