ڈنمارک کی آئی ڈی پیزکی بحالی کیلیے 16 لاکھ ڈالرکی امداد

رقم پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ذریعے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔


APP April 04, 2015
رقم پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ذریعے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: ڈنمارک نے خیبر ایجنسی،شمالی اور جنوبی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کے لیے 16 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ رقم پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ذریعے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ اپنے گھروں کوواپس جانے والے افراد کے لیے غیر غذائی امدادی سامان کا انتظام کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں