انتخابی دفتر پر حملے سے ایم کیوایم کےجمہوری طرزعمل کاپول کھل گیاعمران خان

ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 04, 2015
الطاف حسین کی پُرتشدد سیاست سےبرطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے، عمران خان۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے تحریک انصاف کے دفتر پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایم کیوایم صرف فاشسٹ طریقہ کارسےجیت سکتی ہے، کیمپ آفس پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے تاہم ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، الطاف حسین کی پُرتشدد سیاست سےبرطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کریم آباد میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری تھی کہ اس دوران ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر کچھ مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا اور کیمپ پر انڈوں کی بارش کردی، مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں